Tuesday, January 5, 2016

Faimlies

ساری عمر رشتے نبھاتے رہو۔۔ بس ایک بار چوک جاوُ۔۔۔ تو سارے رشتے ساری محبتیں امتحان لینے لگتی ہیں پتا نہیں کیوں۔۔۔۔؟
لیکن محبت میں یہ ممکن نہیں کہ انسان کو منزل مل جائے۔۔! البتہ یہ ممکن ہے کہ انسان منزل کی قید سے آزاد ہو جائے۔ بات اگر تجھے پا لینے کی ہوتی تو سات سمندر کی تہہ سے نکال لاتے، بات اگر تجھے بھول جانے کی ہوتی تو کبھی پیچھے مڑ کے تیری تمنا نہ کرتے، بات اگر جینے کی ہوتی تو صرف تیرے لئیے جیتے، بات اگر مرنے کی ہوتی تو صرف تیرے لئیے مرتے۔۔۔۔!
لیکن سب دعوے جھوٹے ہیں، سب بے قراریاں اپنے اندر ایک قرار رکھتی ہیں
"بات تو گُم ہو کے تیرے نام ہو جانے کی ہے نا صاحب۔۔۔۔ہاں۔۔۔؟ جی تو بجا لاتے رہیں گے"

No comments:

Post a Comment